کوشش ہے بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے: وزیرِ خزانہ اورنگزیب

Calender Icon جمعرات 28 مئی 2026

اسلام آباد، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب(orangzaib) نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کے بجائے انفورسمنٹ اور کمپلائنس پر زور ہو گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے اور حکومت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کے بجائے معاشی استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، کچھ کاشتکاروں نے گندم کی پیداوار 60 سے 70 من فی ایکڑ تک پہنچا دی ہے اور پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھی تو ایکسپورٹ پوٹینشل میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز: کوپر کنولی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل

وفاقی وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف زرعی شعبے کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں۔