نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہونگے، ترجمان دفتر خارجہ

Calender Icon جمعرات 28 مئی 2026

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں کل امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو(marco robio) سے ملاقات ہوگی ۔

اسحاق ڈار امریکا کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی پیشرفت اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا جائےگا ۔

مزید پڑھیں:انڈسٹری میں اقربا پروری کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، سوناکشی سنہا

پاکستان اور امریکا کےدرمیان اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات ہو گی ۔ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعےعلاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کی پاکستانی کوششوں اور ثمرات پر بھی غور ہوگا ۔