اسلام آباد، گھر میں گیس سلینڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

Calender Icon جمعہ 29 مئی 2026

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں گیس سلینڈر دھماکے(gas clynder blast) کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے ، بعد ازاں زخمی ہونے والے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا گھر کی پہلی منزل پر قائم کچن میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جہاں اچانک سلینڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے مطابق حادثہ غیر معیاری گیس سلینڈر کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کا علاج پولی کلینک کے برن سینٹر میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ مفاہمتی تجویز، جنگ بندی اور ہرمز سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گیس سلینڈر استعمال کرتے وقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور معیاری سلینڈرز ہی استعمال کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔