محسن رضائی کا الزام: امریکی صدر سفارتکاری سے تیسری بار غداری کر رہے ہیں

Calender Icon ہفتہ 30 مئی 2026

ایران کے سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی  (Mohsen Rezaei)نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ایک بار پھر سفارتکاری کے عمل سے “تیسری بار غداری” کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کا تسلسل اور مذاکرات میں غیر معمولی اور سخت مطالبات اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، بلکہ اپنے دیگر مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہا، اور ان کی توجہ صرف جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے پر مرکوز ہے۔ ان کے مطابق امریکا کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔

مزید پڑھیں؛ایران کا مبینہ میزائل حملہ، کویت میں ایئر بیس پر امریکی اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامی معاملات ایران اور عمان کے درمیان باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کے عمل کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔