ہنگو؛تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے

Calender Icon اتوار 31 مئی 2026

ہنگو (Hangu)کے علاقے کوٹکی میں واقع لوکل منی ڈیم کے تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، جن میں سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں بچے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں متاثر ہونے والے تمام بچے افغان مہاجرین ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمی بچے کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، موسم میں تبدیلی کا امکان

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کو زندہ نکال لیا، تاہم باقی چار بچے جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔