پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک

Calender Icon جمعرات 1 اکتوبر 2026

پاکستان(Pakistan) کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق آپریشن غضب لِلحق کے تحت افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، افغانستان میں فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندستان کےدو دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں22 دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا ، کارروائی میں شہریوں کے نقصان سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

مزیدپڑھیں:گینگ ریپ کا شکار غیر ملکی خاتون کی جہلم میں شادی کا انکشاف، طلاق نامہ منظر عام پر آگیا

وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان بدستور دہشت گردی کا مرکز ہے، پاکستان کو لاحق دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے ہے، عزمِ استحکام کے تحت غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کےخاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات نے نورستان میں لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے افغان طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفید جھوٹ ہے۔ بیانات اندرونی جبر، اختلافات اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کے نام نہاد وزیر برائے سرحدی امور اور دیگر ترجمانوں کی جانب سے نورستان میں لڑائی کو پاکستان سے منسوب کرنے کے الزامات محض خود ساختہ بیانیہ ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی حکومت کو درپیش سنگین اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔