شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کیلئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

Calender Icon اتوار 31 مئی 2026

اسلام آباد، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی کی برآمد پر کابینہ کمیٹی (cabinet committe)کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملکی ضروریات سے زائد چینی برآمد کرنے اور کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھا ہے۔ کہا شوگر انڈسٹری نے کرشنگ سیزن میں مقامی ضرورت سے زیادہ چینی بنائی۔

ایک ماہ کے اسٹریٹجک ذخائر کے بعد بھی ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی اضافی ہوگی ۔ اضافی چینی کی برآمد سے 500 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:تمباکو و نِکوٹین مصنوعات انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، صدرمملکت

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی قیمتیں پیداواری لاگت سے بہت کم ہیں۔ چینی کا بڑا ذخیرہ رکھنے پر شوگر انڈسٹری کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ اگلے کرشنگ سیزن میں بھی گنے کی ریکارڈ فصل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذکاء اشرف نے حکومت سے درخواست کی کہ کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو بھی بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔