سعودی وژن 2030 ء پاکستان کے بحری شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

Calender Icon بدھ 3 جون 2026

سعودی وژن 2030 ءاور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات میں تعاون کےوسیع امکانات ہیں: تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امورجنید انور(junaid anwar) کا پاک سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے ساتھ آن لائن اجلاس ۔

جس دوران پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سعودی کمپنیز کو بریفنگ دی جبکہ پی این ایس سی کے بیڑے میں توسیع کیلئے سعودی سرمایہ کاروں کو شراکت داری کی دعوت دی۔

جنید انور چوہدری کے مطابق پاکستان کابحری شعبہ سعودی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے،بندرگاہوں،لاجسٹکس،بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کی بھرپور گنجائش ہے،سعودی وژن 2030 ءاور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات میں تعاون کےوسیع امکانات ہیں۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ گوادر پورٹ سمیت تمام بندر گاہوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی،کراچی پورٹ پر میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:IPL میں بھی بھارتی بنیا بازی، آدھا معاوضہ ملنے پر مایوسی ہوئی، مچل سینٹنر کا انکشاف

پورٹ قاسم میں ایک کثیر المقاصد کارگوٹرمینل کے قیام کے مواقع بھی موجود ہیں،انرجی سٹی منصوبہ سعودی سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش مواقع فراہم کرتا ہے،کورنگی فش ہاربرمیں ایکواریسرچ پارک کے قیام کی پیشکش بھی کی ہے۔