سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے کہ میڈیکل اخراجات(Medical Expenses) کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملازمین کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ یہ تبدیلی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ملازمین کے لیے کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں پیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کی تصدیق اور منظوری کے لیے نیا طریقہ کار جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم دسمبر سے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز نئے طریقہ کار کے تحت پراسیس ہوں گے۔
مزیدپڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی
نوٹیفکیشن میں 30 نومبر تک کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کیسز سابقہ طریقہ کار کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر سے جمع ہونیوالے میڈیکل کلیمز نئے مرکزی نظام کے تحت پراسیس کیے جائیں گے۔
پیسکو کے تمام متعلقہ دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز کو بھی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین، بیواؤں کے میڈیکل کلیمز متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجے جائیں گے۔













بدھ 28 اکتوبر 2026 

