پاک آسٹریلیا سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان(pakistan) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ سیریز کا فیصلہ کن میچ ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف مزید اچھی بولنگ کرنا پڑے گی۔ بارش سے زیادہ اثر نہیں پڑا ہوگا، اسپینرز سے اچھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملے جاری،1شخص شہید، غیر ملکی میڈیا رپورٹ

میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔