میرے جنگی اختیارات محدود کرنے کیلئے ’’بےمعنی ‘‘ووٹنگ کی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

جمعرات کو ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر(amrican president) کا کہنا تھا کہ ایک بے معنی ووٹ میں 4برے ری پبلکنز اور تمام ڈیمو کریٹس نے میرے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کی اور وہ بھی اُس وقت جب ایران کے ساتھ مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔

ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میری جنگی طاقتیں محدود کرنے کیلئے بےمعنی ووٹنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس ووٹنگ میں 4 برے ری پبلکنز اور تمام ڈیموکریٹس نے ووٹ دیا، یہ ووٹنگ ایران کیساتھ جنگ کے خاتمے کے میرے حتمی مذاکرات کے عین درمیان کی گئی، اپنے ملک کے خلاف ایسی حرکت کون کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جانتے ہیں مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں۔ ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کے بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے۔ ووٹنگ میں شامل 4 ری پبلکنز کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کےحق میں 215 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے۔

مزید پڑھیں:جے یو آئی، چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

ایران اور امریکا کے مذاکرات جاری ہیں، بات چیت رکنے کی خبریں غلط ہیں، قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی جس میں چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔