کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

کولمبیا(Colombia) کے جنوب مغربی محکمے ہوئیلا کی سوآزا میونسپلٹی کے دیہی علاقے میں بھتہ خوری سے مبینہ طور پر منسلک حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی انسانی حقوق کی تنظیم کارپادس نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مبینہ بھتہ خوری کے مطالبات سے منسلک ہو سکتا ہے، تاہم حملے کے حالات اور محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق تنظیموں اور مقامی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیوز میں جائے وقوعہ پر پانچ افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور شخص ہلاک ہوا۔

مزیدپڑھیں:ایران جنگ اخراجات47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، پینٹاگون

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارپادس کے مطابق حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق اور تشدد میں ملوث افراد کی شناخت کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ہوئیلا ہی کی میونسپلٹی الگسیراس میں اسی نوعیت کے ایک اور واقعے کے ایک روز بعد پیش آیا، جس میں دو مردوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کولمبیا کے محتسب کے دفتر نے علاقے میں متعدد جرائم پیشہ گروہوں کی موجودگی اور تحلیل شدہ مسلح تنظیم انقلابی مسلح افواجِ کولمبیا (فارک) کے منحرف دھڑوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے پہلے ہی انتباہ جاری کر رکھا ہے۔