ملک میں سونے(Gold price) کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، آج سونا فی تولہ ایک ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہو گیا۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 305 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرز کے اضافے سے 4468 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔












جمعرات 4 جون 2026 