سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی (Sadiq Sanjrani)کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

صادق سنجرانی کو پاکستان بھر سے رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

48 سالہ صادق سنجرانی مارچ 2018ء سے مارچ 2024ء تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔

 وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی، جبکہ 39 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین چیئرمین بھی بنے۔

مزیدپڑھیں: سعودی آئل ریفائنری پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

نوشکی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 1998ء اور 1999ء کے دوران سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

 اس کے علاوہ وہ 2008ء سے 2013ء تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔