پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا(south asia) میں قیام امن کے لیے امریکی صدر کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے اور صدر ٹرمپ کو ’امن کے داعی‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
جمعرات کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ’امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مخلص ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔‘
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اعتماد کے اظہار پر امریکہ اور ایران کے شکر گزار ہیں۔ دعا گو ہوں کہ جلد خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف
اپنے خطاب میں انھوں نے ’علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھانے‘ کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔












جمعہ 5 جون 2026 