سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

Calender Icon جمعہ 5 جون 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے(Gold Rates) اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کی کمی سے 4ہزار 453ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1469روپے کی کمی سے 4لاکھ 67ہزار 816روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1323روپے گھٹ کر 4لاکھ 01ہزار 012روپے کی سطح پر آگئی۔

مزیدپڑھیں:‏ایران اور روس کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون کیلئے 25 ارب ڈالر کا معاہدہ

سونے کے ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے کی کمی سے 7ہزار 730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 61روپے کی کمی سے 6ہزار 623روپے کی سطح پر آگئی۔