آئی ایم ایف منظوری، اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے کا امکان

Calender Icon جمعہ 5 جون 2026

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر غور جاری ہے۔

اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یکم جولائی 2026 سے نئی ٹیکس شرح نافذ کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی۔

حکومت بجٹ 2026-27 میں ٹیکس استثنیٰ محدود کرنے پر غور کر رہی ہے، اسٹیشنری سیکٹر پر ٹیکس رعایت کے خاتمے سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:ایرانی افزودہ یورینیم ابھی حاصل کرسکتے ہیں مگر ضرورت نہیں، ٹرمپ

ذرائع کے مطابق نئی شرح کے نفاذ سے اسٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس بوجھ تقریباً دگنا ہو جائے گا۔ یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے کا امکان ہے۔