پاکستان اور بھارت میں ایک اور جنگ(war) کے خطرے سے متعلق سینئرصحافی واینکرپرسن حامد میر نے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے کا امن دائو پر ہے
، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک نئی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں تاہم اس بار یہ جنگ محض جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ ہندو انتہا پسندوں اور حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت کے 20 کروڑ سے زائد مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ایک منظم اعلانِ جنگ ہے۔
1948، 1965، 1971، 1999 اور مئی 2025 کی پاک بھارت جنگوں کے بعد بھارت نے اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کا شروعاتی ہدف بھارتی مسلمان ہیں اور بعد میں اس جنگ کا رخ پاکستانی سرحدوں کی طرف موڑا جائے گا۔
حامد میر نے ٹھوس شواہد اور اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت عالمی میڈیا کی توجہ بین الاقوامی کشیدگیوں پر مرکوز ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مساجد اور مذہبی مقامات کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔













بدھ 28 اکتوبر 2026 

