مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے اضافہ

Calender Icon ہفتہ 6 جون 2026

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔

قیمت میں اضافے کے بعد مٹی کا تیل اب صارفین کو 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جس سے گھریلو اور چھوٹے پیمانے پر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب گزشتہ رات وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے نام پر فراڈ، عوام کے لیے اہم انتباہ جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور یہ 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 29 مئی 2026 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر تھیں، جس کے بعد حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول پر سبسڈی بھی دی گئی تھی۔