ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Calender Icon ہفتہ 6 جون 2026

ملک میں موسم(Weather) ایک بار پھر تبدیل ہونے لگا ہے، محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان اور مالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سوات، چترال اور دیر کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چارسدہ، مردان اور دیگر میدانی اضلاع کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح ہری پور، وزیرستان اور کرم کے بعض مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے مقامی سطح پر موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔