وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال اور دورۂ تہران پر مشاورت

Calender Icon ہفتہ 6 جون 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف (Shahbaz Sharif) سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے موقع پر اپنی اہم ملاقاتوں اور سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر داخلہ کے آئندہ متوقع دورۂ تہران کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، جبکہ وزیراعظم نے اس دورے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

مزید پڑھیں؛امریکہ، ایران کے درمیان مخلص ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں: شہباز شریف

وزیر داخلہ نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔