ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز (jams and jewelar)ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 2 ہزار 830 روپے مہنگا ہو گیا۔
اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہو گیا۔
مزید پڑھیں:مہنگائی ، گھی، چینی اور چاول کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالرز کے اضافے سے 4326 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔












منگل 9 جون 2026 