دو کھلاڑیوں شاہین آفریدی کے بعد مزید 2 کرکٹرز پر ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نعمان علی اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی کا امکان ہے، نعمان علی کو بڑھتی عمرکے باعث زیرغور نہیں لایا جائے گا جبکہ نسیم شاہ کے ورک ایتھکس (work eathics)سے پی سی بی مطمئن نہیں۔ آئندہ ٹیسٹ میچز میں اسپنرزمیں ابرار احمد، ساجد خان ترجیح ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک نے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں منتخب نہیں کیا، ان کا نام وائٹ بال کیمپ کے 27 کھلاڑیوں میں شامل ہے اور توقع ہے کہ وہ 15 جون کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں:مومنہ اقبال کیس، وکلاء کومیڈیا ٹاک سے روک دیا گیا، پنجاب بار
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا ہے جس میں 22 کھلاڑی ٹیسٹ اور 27 کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی 20 کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔












بدھ 10 جون 2026 