آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر شاہ اپنے عہدے سے مستعفی

Calender Icon منگل 14 اکتوبر 2025

مظفرآباد( نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مظہر شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر وزارتِ اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ غور و خوض کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا۔

یاد رہے کہ مظہر شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے علماء و مشائخ کی مخصوص نشست پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

سیاسی ذرائع کے مطابق، ان کے استعفے کے بعد حکومتِ آزاد کشمیر میں ایک بار پھر نئی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔