چین میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک،17 زخمی

Calender Icon جمعرات 11 جون 2026

چین(China) کے جنوب مغربی علاقے گوانگسی میں علی الصبح ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا زنگن قصبے میں پیش آیا، جو ایک پہاڑی علاقہ ہے اور معدنی و زرعی وسائل سے مالا مال سمجھا جاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 17 افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور خوش قسمتی سے کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:پولیس سے بچنے کیلئے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا، درخت کاٹ کر حراست میں لے لیا گیا، ویڈیو وائرل

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حکام دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم گیس پائپ لائن پھٹنے کے امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیمیں مختلف پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہیں تاکہ اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔