لندن: برطانیہ کے دو بڑے ہوائی اڈوں ہیتھرو اور برمنگھم کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔
دھمکیوں کے باعث یورپ کے مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی کم از کم 12 پروازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کوپن ہیگن، ہیلسنکی، میڈرڈ، میلان اور وارسا سے متعلق پروازوں کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد مختلف ایئرپورٹس پر سکیورٹی اقدامات سخت کردیے گئے۔
نیوکاسل اور گلاسگو سے پراگ پہنچنے والی ایزی جیٹ کی دو پروازوں کو پولیس نے گھیرے میں لے کر تلاشی لی۔ ایئرلائن کے مطابق دونوں طیاروں کے مسافر معمول کے مطابق باہر نکل گئے۔
اسی دوران ڈبلن سے روم جانے والی ایک پرواز کا رخ فرانس کے ایک فوجی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ وہاں طیارے کی تلاشی لی گئی، تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:اپر کرم سے پاکستان داخل ہوتا خارجی دہشتگرد گرفتار، سب مشین گن برآمد
دھمکیوں کے باوجود ہیتھرو اور برمنگھم ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔ حکام نے موصول ہونے والی دھمکیوں کو غیر معتبر قرار دیا، تاہم احتیاطی طور پر سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔













جمعہ 6 نومبر 2026 
