ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، پاسداران انقلاب

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

ایرانی پاسداران انقلاب(IRGC) فورس نے امریکی صدر ٹرمپ(Donald Trump) کے معاہدے کے حتمی نکات منظور ہونے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے صدر ٹرمپ نے متعدد بار متضاد اور غلط بیانات دیے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایران کے شہر سیرک اور بندر عباس میں دھماکے، ایک شخص زخمی

اس کے علاوہ ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے دوبارہ ایران پر حملے کیے تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت ردعمل ملے گا، جنگ کی آگ مزید پھیلے گی اور خطے میں عدم تحفظ کی وجہ بنے گی۔