پاک آرمی(Pakarmy) نے برطانیہ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ٹیم نے تمام بڑے اعزازات اپنے نام کئے، بہترین پیس اسٹکر اور بہترین ڈرِلر کا ایوارڈ بھی پاکستان کے نام رہا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ گئی، ایک سال میں 8 لاکھ شہری بیرون ملک گئے
میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 9 رکنی پاکستانی دستہ مقابلے میں شریک ہوا، مقابلے میں مختلف ممالک کی 16 فوجی ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیابی پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی.پاکستان آرمی نے انٹرنیشنل پیس سٹکنگ مقابلہ 2026 جیت لیا.پی ایم اے ٹیم نے برطانیہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی.پاکستانی ٹیم نے مجموعی ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی.پی ایم اے نے مقابلے کے تمام بڑے اعزازات جیت لیے.16 بین… pic.twitter.com/gyqQHfEeJp
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 12, 2026












جمعہ 12 جون 2026 