فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز، ڈیجیٹل برآمدات کیلئے رعایت

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

حکومت نے آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کے شعبے اور فری لانسرز(free lancers) کوملک وقوم کا اثاثہ قرار دیا ہے

وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں حکومت نے آئی ٹی، آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کا شعبہ اور فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو اثاثہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بجٹ عوام کیلئے غیرسود مند، کراچی کو نظر انداز کیا گیا، چیمبر آف کامرس

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاریہ دو پانچ (0.25) فیصد ایف ٹی آر کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ہے تاہم وزیراعظم نے اس رعایتی نظام کو مزید تین سال 30 جون 2029 تک جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔