وفاقی بجٹ 2026-27 متوازن اور کاروبار دوست ہے: ظفر بختاوری

Calender Icon ہفتہ 13 جون 2026

آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سرپرست اعلیٰ احسن ظفر بختاوری(Zafar Bakhtawari) نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو مجموعی طور پر ایک متوازن اور کاروبار دوست بجٹ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر دی جانے والی ٹیکس ریلیف اور ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری کے رجحان کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی اور ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کاروباری برادری کے لیے ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔

احسن بختاوری نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی ایک مثبت پیش رفت ہے جبکہ آئی ٹی اور ایکسپورٹ سیکٹر کو دی جانے والی سہولیات سے برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

مزیدپڑھیں:افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی عالمی سطح پر تصدیق

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے لیے 88 ارب روپے کی تخصیص قابلِ تحسین ہے، تاہم برآمدات میں نمایاں اضافہ کے لیے اس رقم میں مزید وسعت کی ضرورت ہے تاکہ برآمدی شعبے کو مؤثر طور پر سپورٹ کیا جا سکے۔

انہوں نے فکسڈ ٹیکس سسٹم کو ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مؤثر نفاذ کے لیے واضح طریقہ کار اور مکمل شفافیت ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے ابھی مزید واضح اور عملی ریلیف اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آسان کاروبار کے اہداف کو حقیقی طور پر حاصل کیا جا سکے۔

Pakistan income tax calculator 2026-27