بلال سعید کی سونیا حسین کے ساتھ اسٹیج پر ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار بلال سعید(Bilal Saeed) ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ اسٹیج پر موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

لاہور میں ہونے والے ایک میوزیکل ایونٹ کے دوران بلال سعید نے وائرل کراچی میم کا حوالہ دیتے ہوئے سونیا حسین سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ کراچی سے یہاں آئی ہیں، ان سے پوچھیں لاہور اور لاہور والوں کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeem Ashraf (@nadeemashrafupdates)


ویڈیو میں بلال سعید کو سونیا حسین کے کندھوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، کچھ صارفین نے بلال سعید کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ مختصر ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں۔

مزیدپڑھیں:دباؤ، دھمکیوں اور منفی پروپیگنڈے سے نہیں ڈریں گے، مومنہ اقبال کا دوٹوک مؤقف

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکار کا یہ انداز نامناسب تھا اور اس سے اداکارہ غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھیں، جبکہ دیگر افراد کے مطابق سونیا حسین پورے وقت مسکراتی اور محفل سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔

اس موقع پر سونیا حسین نے لاہور کے عوام کی توانائی اور مہمان نوازی کی تعریف بھی کی۔