عوامی خدمت کا ایک باب ختم، ملک غلام حیدر تھند انتقال کر گئے

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین خان سیہڑ(Shahabuddin Khan Sehar) کے سسر، سابق رکن صوبائی اسمبلی، سابق ضلع ناظم لیہ اور سینئر سیاسی شخصیت ملک غلام حیدر تھند انتقال کر گئے۔

مرحوم ملک غلام حیدر تھند ضلع لیہ کی ایک بااثر سیاسی و سماجی شخصیت تھے اور طویل عرصے تک عوامی خدمت اور مقامی سیاست میں متحرک رہے۔ انہوں نے بطور رکن صوبائی اسمبلی اور ضلع ناظم علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج 14 جون شام 6 بجے میلاد گراؤنڈ لیہ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:حسد انسان کو دل کے امراض، بلڈ پریشر، شوگر کی طرف لے جا سکتی ہے: افتخار ٹھاکر

رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین خان سیہڑ جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت تھے۔ وہ حلقہ پی پی-282 لیہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں سرگرم کردار اداکیا۔ شہاب الدین سیہڑ کا شمار ضلع لیہ کے متحرک پارلیمنٹرینز میں ہوتا ہے اور وہ اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی رابطوں اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے پہچانے جاتےتھے۔

سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ملک غلام حیدر تھند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مختلف شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔