اسلام آباد، پیپلزپارٹی نے حکومت سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی(Climate sprot livi) کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔پارٹی کا لیوی کے بجائے ٹیکس لگانے کا مطالبہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی رہنماؤں شیری رحمٰن اور سلیم مانڈوی والاسےملاقات کی۔ میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بجٹ کم کرنے پر بھی پیپلزپارٹی نے تحفظات کااظہار کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والا ریونیوماحولیاتی منصوبوں میں استعمال ہوناچاہیے۔
پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی عوام سےوصول کی جارہی ہے، حکومت بتائےیہ رقم کہاں خرچ ہورہی ہے، گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب بڑھ رہے ہیں،کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا استعمال واضح ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:مجھے نہیں لگتا حکومتی اقدامات سے چیزیں ٹھیک ہوں گی، عارف حبیب
سیلم مانڈوی والا نے کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سےحاصل ہونے والی رقم کس مقصدکیلئےمختص کی گئی ہے، پیپلزپارٹی نے کلائمیٹ لیوی کی بجائے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے، کلائمیٹ ٹیکس لگانے کی تجویز پر حکومت نے مہلت مانگی ہے۔












اتوار 14 جون 2026 