امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران سے معاہدے کو کانگریس کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

Calender Icon پیر 15 جون 2026

ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم(Lindsey Graham) نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے اس کے مختلف فریقوں کی جانب سے کی جانے والی تشریحات پر تشویش ظاہر کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر کچھ تشویش ہے کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی جو تشریح کی جا رہی ہے وہ امریکی مذاکراتی ٹیم کے دعوؤں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا نے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو کانگریس کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے تاکہ اس کا مکمل جائزہ لیا جا سکے اور اس پر ووٹنگ ہو سکے۔