برازیل ، 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے ، امریکی گلوکار سمیت 6 افراد ہلاک

Calender Icon پیر 15 جون 2026

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو(Rio de Janeiro) میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور امریکی گلوکار اوولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرائے جس سے دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود 6 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر الیکٹرک کار پارکنگ پر گرا جس سے وہاں پر موجود 20 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدپڑھیں:200 روپےوالے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی،جیتنے والے خوش نصیبوں کااعلان کردیاگیا