ایرانی فوج کا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران پہلے سے زیادہ چوکس رہنے کا اعلان

Calender Icon منگل 16 جون 2026

ایرانی فوج (IRGC)نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے دوران مسلح افواج کی تیاری اور چوکسی پہلے سے بھی زیادہ سطح پر برقرار رکھی جائے گی۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہم معاہدے کے عرصے میں دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی دفاعی تیاریوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:ایران کو 3 سو ملین ڈالرز دینے کی باتیں جھوٹی خبر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے معاہدے یا مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی تو ہم فوری اور بھرپور انداز میں خطے کی عسکری صورت حال کو معاہدے سے پہلے والی حالت میں واپس لے جائیں گے۔

تہران نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سفارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنی دفاعی صلاحیتوں اور عسکری تیاری کو بھی مضبوط رکھے گا۔