اعصابی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صبح خالی پیٹ بلیک کافی(Black Coffee) (بغیر دودھ اور چینی کے بنی سادہ کافی) پینے سے بے چینی، گھبراہٹ اور ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔
اعصابی ماہرین کے مطابق کیفین خالی معدے میں تیزی سے جذب ہو کر دماغ اور اعصابی نظام کو اچانک متحرک کر دیتی ہے جس سے دل کی دھڑکن تیز، ہاتھوں میں کپکپی اور پریشانی کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق صبح جاگنے کے 30 سے 45 منٹ بعد جسم میں تناؤ پیدا کرنے والا ہارمون قدرتی طور پر بلند سطح پر ہوتا ہے، ایسے وقت میں کالی کافی پینے سے جسم کا تناؤ مزید بڑھ جاتا ہے اور بے چینی کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ویک اینڈ پر زیادہ سونا اگلے دن کی تھکاوٹ کا سبب
ماہرین کا کہنا ہے کہ خالی پیٹ ہونے کی وجہ سے جسم میں پروٹین، چکنائی اور کمپلیکس نشاستے موجود نہیں ہوتے جو کیفین کے جذب ہونے کی رفتار کم کر سکیں، نتیجتاً کیفین تیزی سے دماغ تک پہنچ کر آرام کا احساس دلانے والے کیمیائی مادے کو روک دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کیفین ترک کرنے کی ضرورت نہیں تاہم کافی ناشتے کے بعد پی جا سکتی ہے، اگر بھوک محسوس نہ بھی ہو تو کافی سے پہلے ہلکی غذا لینا مفید ہے تاکہ کیفین کا اثر متوازن رہے اور بے چینی سے بچا جا سکے۔
طبی ماہرین نے خاص طور پر ایسے افراد کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جو پہلے ہی بے چینی یا ذہنی دباؤ کے مسائل کا سامنا کر رہے ہوں۔












منگل 16 جون 2026 