گلگت بلتستان، پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی میں مخلوط حکومت کے قیام کا معاہدہ

Calender Icon منگل 16 جون 2026

گلگت بلتستان کی سیاست میں نیا موڑ پیپلز پارٹی اور استحکام میں پاکستان پارٹی میں مخلوط حکومت (Collation Government)کے لیے معاہدہ چار ازاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل مسلم لیگ نون اپوزیشن میں بیٹھے گی ذرائع۔

ایم نیوز کے سینیئر تجزیہ کار اور روزنامہ ممتاز کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر کی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں جی بی میں حکومت سازی کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

اس معاہدے کے تحت وزیراعلی کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوگا اور اور ائی پی پی میں شامل ہونے والے چار ازاد ارکان میں سے دو ارکان وہ ہیں جو مسلم لیگ نون کی حمایت سے الیکشن میں کامیاب ہوئے تاہم انہوں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کی بجائے ائی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے حفیظ الرحمن جی بی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ گورنر مسلم لیگ نون کی طرف سے بنایا جائے گا۔

مسلم لیگ نون کی حمایت سے کامیاب ہونے والے دو ارکان اسد شفیق اور سیٹھ انور نے نون لیگ میں شامل ہونے کی بجائے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ نون لیگ کی قیادت سے ملاقات میں معذرت کر لی۔

دیگر دو آزاد ارکان میں دل پذیر اور امان شامل ہیں جو آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں ۔اس طرح آئی پی پی الیکشن ہارنے کے باوجود جی بی اسمبلی میں تیسری بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بجٹ پیش ہونے کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر بائیکاٹ کر دیا تھا کہ نون لیگ پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دیں اور حکومت بنانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کریں ۔

جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کی تجویز پر ایک بیان بھی دے دیا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے ،تاہم اب صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور مسلم لیگ نون نے دو ہزارہ ارکان کے آئی پی پی میں جانے کے بعد حکومت میں شمولیت کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات خفیہ رکھنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بھی پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے کی تصدیق کر دی۔