ایران امریکہ معاہدے پر پیشرفت تین روز میں ہنڈریڈ انڈیکس کو 10 ہزار پوائنٹس اٹھا کر ایک لاکھ 80 ہزار میں لے آئی ہے۔
انڈیکس آج 3 ہزار 353 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 80 ہزار 392 پر بند ہوا ہے۔انڈیکس کی ایک لاکھ 80 ہزار میں واپس 82 روز بعد ہوئی ہے۔ اس سے قبل انڈیکس 12 فروری کو اس لیول پر تھا۔
انڈیکس بڑھنے کی وجہ ایران امریکہ جنگ معاہدہ بھی ہے اور بجٹ تجاویز بھی ہیں۔ رجحان مثبت ہونے کا اثر مارکیٹ کے کاروباری حجم میں بھی دکھائی دے رہا۔ ایران امریکا معاہدے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
بازار کا کاروباری حجم گذشتہ پیر سے بڑھ رہا ہے۔ آج ایک ارب 22 کروڑ شیئرز رہا۔ کاروبار کی مالیت 70 ارب روپے رہی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 319 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 52 ارب روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:انڈس واٹر ٹریٹی کی پاسداری آبی استحکام اورخطے کےامن کیلئے ضروری ہے، پاکستان
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔












منگل 16 جون 2026 