گلگت بلتستان میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کے تحریکِ انصاف، ایم ڈبلیو ایم سے رابطے

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مجلسِ وحدت مسلمین (M W M) اور تحریکِ انصاف کی قیادت سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں موجود اپوزیشن جماعتیں مل کر گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی خواہاں ہیں، اپوزیشن قیادت آئندہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور فیصلہ کرے گی۔

جی بی کے 12حلقوں میں نتائج اعتراضات، چیف الیکشن کمشنر نے محفوظ فیصلے سُنا دیے۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان سے ایم ڈبلیو ایم کا 1 جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:الجزائر کیخلاف گول، لیونل میسی کیوں رو پڑے؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں سمیت اپوزیشن کے پاس گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 5 ارکان کے ووٹ ہوں گے۔