وفاق کا کفایت شعاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ، وزارتوں کے انضمام پر غور

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی (Right sizing policy)کے تحت غیر ضروری وزارتوں کے خاتمے پر غور، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کو مزید تیز کرنے اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں کے انضمام سے متعلق تجاویز پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے جبکہ حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت غیر ضروری وزارتوں کے خاتمے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے حجم میں کمی کے لیے بڑے انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔ متعدد وزارتوں کو ختم کرنے یا انہیں دیگر وزارتوں میں ضم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق غیر اہم وزارتوں سے وزرائے مملکت کی فراغت کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ صرف اہم وزارتوں میں ہی وزرائے مملکت رکھنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بلومبرگ میں شائع مفاہمتی یادداشت کا متن درست نہیں، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مجوزہ تبدیلیوں کے بعد وفاقی کابینہ کی نئی ساخت آئندہ ڈھائی سال کے لیے تیار کیے جانے کا امکان ہے۔