مردان گوردوارہ فائرنگ،سکھ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انجینئر امیر مقام

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

 وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام(Amir muqam) نے مردان کے بابو محلہ گوردوارے میں فائرنگ کے نتیجے میں سیوادار جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ، افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انجینئرامیرمقام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو اعلیٰ سطحی انکوائری اور خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات۔ انہوں نے صوبے بھر میں اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور فوری حفاظتی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

مزیدپڑھیں:ایکسٹینشن پر سوالات، عدالت میں جج اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک اور دہشت گردانہ واقعات ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ معافی ہیں۔ اس واقعے نے اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پیدا کیا ہے، لہٰذا ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔

وفاقی وزیر نے سکھ برادری سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہیں ۔