قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی(Mahmood Khan Achakzai) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ آج اختلافات اٹھانے کا دن نہیں، اسی جذبے کے تحت تمام سیاسی قوتوں کو قومی مفاد کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے اور پاکستان کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے، تاہم پارلیمان کے اختیارات کو بھی مکمل طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جو طاقت چھین لی گئی ہے اسے واپس کیا جائے، جبکہ اپوزیشن کی تقاریر کو ٹی وی پر نشر نہ کیے جانے پر بھی اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقبال آفریدی پر عائد پابندی ختم کی جائے اور سیاسی آوازوں کو اظہارِ رائے کا پورا حق دیا جائے۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں آج خاطر خواہ کمی کی جائیگی؛ وزیر اعظم کا اعلان
اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف خود محمود خان اچکزئی کی نشست پر گئے اور ان سے مختصر ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان اور اسد قیصر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے کھڑے ہو کر کچھ دیر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے وفاقی وزیرِ خزانہ کو بھی بعض ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمباکو مصنوعات پر عائد ٹیکس کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ اس حوالے سے مناسب فیصلہ کیا جا سکے۔












جمعہ 19 جون 2026 