سوہا علی خان نے اپنے صحتمند وزن اور اسمارٹ لک کا راز بتا دیا

Calender Icon جمعہ 19 جون 2026

بھارتی اداکارہ سوہا علی خان(Soha Ali Khan) نے اپنا وزن نہ بڑھنے اور ہمیشہ اسمارٹ نظر آنے کا آسان اور مؤثر طریقہ شیئر کر دیا۔

سوہا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں عام دنوں سمیت چھٹیوں کے دوران بھی فٹ رہنے کے لیے روزانہ تقریباً 15000 قدم چلنے کو معمول بناتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ عادت ناصرف وزن بڑھنے سے روکتی ہے بلکہ جسم کو صحت مند اور سفر کو زیادہ یادگار بنا دیتی ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ میں چھٹیوں کے دوران تفریحی مقامات تک جانے کے لیے زیادہ تر پیدل سفر کرتی ہوں جس سے ناصرف جسمانی فٹنس بہتر رہتی ہے بلکہ ٹانگوں کی مضبوطی اور قوتِ برداشت بھی بڑھتی ہے جبکہ غیر ضروری کیلوریز بھی استعمال ہو جاتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:چپس کے پیکٹ میں موجود کھلونا 5 سالہ بچے کی جان لے گیا

سوہا علی خان کا اپنے مداحوں و فالوورز کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیدل چلنا، مختلف جسمانی سرگرمیوں کو دن کے دوران اپنی روٹین میں شامل کرنا، چھٹیوں کے دوران چلنے سمیت اسٹریچنگ کرتے رہنا وزن کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔