امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں

Calender Icon جمعہ 19 جون 2026

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوی چیز کی موت منگل کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی، وہ ’دی رنگ‘، ’لیلو اینڈ اسٹچ‘ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں۔

انہوں نے مشہور ہارر فلم دی رنگ (The Ring) میں ’سمارا مورگن‘ کا خوفناک کردار نبھایا تھا۔

مزیدپڑھیں:’بیوی نہ ہوتی تو شاید خودکشی کر چکا ہوتا‘، بھارتی کرکٹر سری سانتھ کا انکشاف

اداکارہ کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کی موت گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بیٹی شدید غذائی قلت کا شکار بھی تھی۔

ڈیوی چیز کم عمری میں اداکاری کر کے مشہور ہوئی تھیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں ایک اشتہار سے کیا تھا۔