پیسکو (Pesco)نے جون کے مختلف دنوں میں بجلی کی معطلی کا شیڈول جاری کردیا گیا ، کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟
تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف گریڈ اسٹیشنز پر ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے باعث جون کے بقیہ دنوں میں صوبے کے متعدد علاقوں کے لیے بجلی کی عارضی بندش کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا۔
پیسکو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی، جس سے زائن تارا، شاہی باغ ایکسپریس، حسن گڑھی، شاہی باغ، راشد آباد اور شامی روڈ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔
پی اے ایف بیس گریڈ اسٹیشن سے بھی 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
شیخ محمدی گریڈ اسٹیشن پر 22، 25 اور 29 جون کو صبح 6 سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی، جس سے نیو بڈھ بیر، مشو گاگر، بلدھیر، سربند، شیخان، شہاب خیل اور اے ڈبلیو ٹی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔
راجڑ گریڈ اسٹیشں پر 22 جون کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور پبی گریڈ اسٹیشن پر 22، 23، 24، 25، 26 اور 27 جون کو صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک عجب گھر فیڈرز کی بجلی معطل رہے گی۔
نوشہرہ انڈسٹریل گریڈ اسٹیشن پر بھی 22 سے 27 جون تک روزانہ صبح 6 سے دوپہر 12 بجے تک متعلقہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
مزیدپڑھیں:دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
مردان میں 20، 21، 27 اور 28 جون کو صبح 6 سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اس سے متاثر ہونے والے فیڈرز میں شاہ ڈھنڈ، کرنل جواد خان شہید، تاوس بابینی، رورل 1 اور 2، گڑھی کپورہ، لاسن ٹوبیکو فیکٹری، نیو پر ہوتی، جگن ناتھ، تورو، نیو بغدادی، بالا گڑھی، گڑھی دولت زئی، عیدگاہ، ڈنڈ بابا، دوران آباد، شنکر، گجو خان اور مالاکنڈ روڈ شامل ہیں۔
پیسکو انتظامیہ نے تمام متعلقہ علاقوں کے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کے ان اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے کام پہلے سے ہی نمٹا لیں اور پانی کا ذخیرہ کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچا جا سکے۔












جمعہ 19 جون 2026 