امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے کہا ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں، پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے۔
مزیدپڑھیں:’’میں نے ترس کھا کر تصویر بنوائی‘‘ ٹرمپ کے دعوے پر اطالوی وزیر اعظم بھڑک اٹھیں
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔
Trump on Pakistan:
In Pakistan, you have the Field Marshal, who is great. And you have the prime minister, and they just get along great.
The military guy totally respects the prime minister.
It’s a beautiful thing to see.
Source: Axios pic.twitter.com/s804kYH3qw
— Clash Report (@clashreport) June 19, 2026
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔












ہفتہ 20 جون 2026 