اداکارہ زینب رضا کی ڈرامے میں بولڈ ڈریسنگ، مداحوں کی شدید تنقید

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

اداکارہ اور ماڈل زینب رضا (Zainab Raza)کو ڈرامے میں بولڈ ڈریسنگ کرنے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زینب رضا کے ایک ڈرامے ’رحمت‘ میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے وہیں حالیہ قسط میں ان کا لباس سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

ڈرامے کے ایک منظر میں زینب رضا نے جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز کئی ناظرین کے نزدیک غیر معمولی طور پر بولڈ تھا۔

مزیدپڑھیں:سیٹ پر لوگوں کو نماز پڑھتے دیکھا ہے، نشے کی حالت میں نہیں: زویا ناصر کا محسن عباس حیدر کے بیان پر ردعمل

اگرچہ منظر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی گئی تاہم لباس کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Media Spring Pk (@mediaspringpk)


واقعے کے بعد مختلف صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر سوالات اٹھائے۔

بعض افراد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے پروگراموں میں لباس کے انتخاب میں زیادہ احتیاط برتی جانی چاہیے جبکہ کچھ نے ہدایت کار اور پروڈکشن ٹیم کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔