پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے پالیسی بیسڈ قرض معاہدے پر دستخط

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (Asian Development Bank) کے درمیان پالیسی بیسڈ قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ اے ڈی بی انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذیلی پروگرام ایس پی ون کے تحت 700 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق 700ملین میں سے 250 ملین ڈالر رعایتی شرائط پر فراہم کئے جائیں گے، سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے اے ڈی بی کو قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور اے ڈی بی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کا مقصد پاکستان کے مالیاتی شعبے کی مضبوطی اور جامع اصلاحات متعارف کروانا ہے۔

محمد حمیر کریم نے مزید کہا کہ یہ پروگرام اڑان پاکستان اور ایس ای سی پی کے انشورنس شعبے کی ترقی کے 5 سالہ روڈ میپ کو سپورٹ کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی اور قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

اے ڈی بی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ ایک اہم اور انقلابی نوعیت کا پروگرام ہے، جس کا مقصد انشورنس شعبے میں نئی کمپنیوں کے داخلے کو آسان بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:احمق سمجھیں، ہم نے ایران جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، ٹرمپ

حسین حیدر نے مزید کہا کہ انشونس کمپنیوں میں منصفانہ مسابقت بڑھے گی، سرکاری اثاثوں کے بیمہ میں نجی انشورنس کمپنیوں کی شمولیت کو بڑھایا جائے گا،اس پروگرام سے ریگولیٹری نظام اور صارفین کا تحفظ مزید مضبوط ہوگا۔