وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) اور فیلڈ مارشل عاصم منیر(Asim Munir) کی امریکی وفد سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
ایران اور امریکا میں تیکنیکی سطح پر مذاکرات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی برگن اسٹاک میں امریکی وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر شامل ہیں۔
اس موقع پر امریکی وفد وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گلے ملا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس موقع پر پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے اور آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا اور بہت مختصر وقت میں یہاں (سوئٹزرلینڈ) پہنچے۔
مزیدپڑھیں:آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی
امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ایرانی وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات آج سے ہو رہے ہیں۔
مذاکرات میں ایران، قطر، امریکا اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔












اتوار 21 جون 2026 